ہومتازہ ترینایف آئی اے کا کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو...

ایف آئی اے کا کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں ڈالنے اور ان کا پاکستان میں داخلہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان غیر ملکیوں کو دوبارہ پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان افراد کے مقامی روابط کی بھی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

دفتر خارجہ کے ذریعے متعلقہ ممالک کو بھی ان افراد کے جرائم سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد فراڈ، بلیک میلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے جبکہ بعض ملزمان آن لائن لائیو فحش مواد کی عالمی سطح پر فروخت میں بھی ملوث پائے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں