واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی کشیدگی بڑھانے والی ہندو تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصف محمود نے کہا ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار کی ایماء پر شدت پسند گروہوں نے بھارتی مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملے کیے ہیں۔
ترک جریدہ ٹی آر ٹی کے مطابق، آر ایس ایس سربراہ کے دورۂ امریکہ سے قبل ہی امریکی کمیشن نے اس ہندو تنظیم کو نشانہ بنایا ہے۔ کمیشن نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث آر ایس ایس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
بھارتی سماجی کارکن عاصف مجتبیٰ نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان ہونا ہی انتہا پسندوں کے نشانے پر آنے کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت متعدد عالمی ادارے بھی بھارتی مسلمانوں کے خلاف ریاستی زیادتیوں کی نشاندہی کر چکے ہیں۔
امریکی کمیشن کی 2026 کی سالانہ رپورٹ میں بھی آر ایس ایس اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


