کراچی (لارڈ میڈیا): ہچیسن پورٹس پاکستان نے 2026ء اور 2027ء کے دوران اپنی آپریشنل استعداد اور کارکردگی میں اضافے کے لیے 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دو الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ کوے کرینز، 17 الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ ربڑ ٹائر گینٹری کرینز، 70 ای ٹرکس اور 50 ٹریلرز شامل کیے جائیں گے۔
ٹرمینل کو رواں سال کے دوران 20 ای ٹرکس، 10 ٹریلرز، ایک ریچ اسٹیکر اور ایک ایمپٹی ہینڈلر کی پہلی کھیپ موصول ہو چکی ہے۔ یہ پروگرام ٹرمینل کی جاری جدت کے منصوبے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان کے سی ای او سی ایس کم نے کہا ہے کہ کمپنی کی مسلسل سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی ترقی اور بحری شعبے میں قائدانہ کردار کے لیے اس کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے وزارت بحری امور، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے وژن کو حقیقت بنانے پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔


