کراچی (لارڈ میڈیا): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل بالسبب کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔ عدالت میں موجود ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
عدالت نے مقدمے کے گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 3 ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ انمول پنکی کے خلاف پہلے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مگر کیمیکل رپورٹ کے بعد مقدمے کو قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کیا گیا۔


