ہومتازہ ترینایران کی آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے امریکا کو مطالبات کی فہرست...

ایران کی آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے امریکا کو مطالبات کی فہرست پیش

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے امریکا کو مطالبات کی فہرست پیش کردی ہے۔ یہ مطالبات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مرکزی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کے حوالے کیے ہیں۔ انہوں نے امریکا سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے نکات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے جس کی میعاد کل ختم ہوچکی ہے۔

یادداشت کے تحت امریکا اور ایران نے لبنان سمیت مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا تھا جبکہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے دستبرداری کا وعدہ کیا تھا۔ امریکا نے ایرانی بحری ناکا بندی ختم کرنے اور ایران نے آبنائے ہُرمُز کھلی رکھنے پر اتفاق کیا ہوا تھا۔

اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق امریکا نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور ایران کی تعمیر نو کا منصوبہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس کے علاوہ امریکا نے ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی پر بھی اتفاق کیا تھا۔

دوسری جانب ترکیے کے صدر اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، ایران اور غزہ میں جاری جنگوں اور پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں