ہومتازہ ترینامریکا اراسرائیل حملوں میں ایران کے 100 سے زائد طیارے اور جہاز...

امریکا اراسرائیل حملوں میں ایران کے 100 سے زائد طیارے اور جہاز تباہ ہوئے

تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوگئے ہیں، جن میں صرف سویلین طیارے شامل ہیں۔ ایرانی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے کہا کہ دشمن نے نہ صرف ہوائی اڈے نشانہ بنائے بلکہ بجلی اور پانی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔

فرازانے صادق نے مزید کہا کہ 100 طیارے تباہ ہونے کے باوجود ایران نے 8 طیاروں کی مدد سے حج پروازیں کامیابی سے انجام دیں جبکہ جنگ کے دوران بھی ریل، روڈ اور بندرگاہوں سے ٹرانسپورٹیشن جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ 8 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

ایرانی وزیر نے بحری بیڑے کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے کہا کہ تقریباً 140 نجی بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں چھوٹی ماہی گیری کی کشتیاں اور تجارتی کشتیاں شامل ہیں۔

فرازانے صادق نے کہا کہ مواصلات کا تباہ شدہ انفراسٹرکچر جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل کے قریب ہے۔ ان کے مطابق آمدورفت کے راستے کے نقشے کے بارے میں ایک مفاہمت طے پا گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں