ہومتازہ ترینپاکستان منفرد عالمی سیاحتی مقامات میں شامل

پاکستان منفرد عالمی سیاحتی مقامات میں شامل

لندن (لارڈ میڈیا) پاکستان کو برطانیہ کے معروف اخبار دی ٹیلی گراف نے دنیا کے منفرد سیاحتی مقامات کی فہرست 2026 میں شامل کر لیا ہے۔ اس فیچر رپورٹ میں پاکستان کے بلند و بالا پہاڑوں، قدیم تہذیب اور مہمان نواز ثقافت کی تعریف کی گئی ہے۔

معروف برطانوی صحافیوں بینیڈکٹ ایلن اور سارہ مارشل کے تحریر کردہ ٹریول فیچر میں شمالی پاکستان کو ‘بلند و بالا پہاڑوں کی سرزمین’ قرار دیا گیا ہے۔

فیچر میں قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کے سلسلوں کے علاوہ وادیٔ ہنزہ، بلند گلیشیئرز اور شاہراہِ قراقرم کو سیاحوں کے لیے بے مثال کشش کا مرکز بتایا گیا ہے۔ مضمون میں 25 ہزار فٹ سے بلند چوٹیوں کا ذکر کرتے ہوئے شاہراہِ قراقرم کو انجینئرنگ کا شاندار شاہکار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں سترہویں صدی کی تاریخی بادشاہی مسجد، وادیٔ سندھ کی قدیم تہذیب اور مقامی لوگوں کی روایتی مہمان نوازی کو بھی سراہا گیا ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان کی سیاحت کی ترغیب دی گئی ہے۔ دی ٹیلی گراف نے 2024 میں بھی اپنی سیاحتی فیچر رپورٹ میں پاکستان کو شامل کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں