ہومتازہ ترینڈھاڈر میں دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت پانچ روز...

ڈھاڈر میں دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت پانچ روز بعد بھی شروع نہ ہوسکی

کوئٹہ (لارڈ میڈیا) بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام پانچ روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ 12 اگست کو 18 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کلیرنس نہیں ملی ہے، جس کی وجہ سے مرمت کا کام پانچویں روز بھی شروع نہیں ہوسکا۔

مستونگ، قلات، پشین، زیارت اور مچ کو گیس کی فراہمی معطل ہونے اور کوئٹہ کے علاقوں سریاب، مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں