لاہور (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم نہ ہوسکی جس کے باعث گاڑیوں کی نقل و حمل بدستور معطل ہے اور کروڑوں روپے کے تجارتی سامان کی ترسیل متاثر ہورہی ہے۔ لاہور میں ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد پریشان ہیں جبکہ سندھ میں ہڑتال کے خاتمے کے لیے پیش رفت کا امکان ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بیشتر مطالبات پر اتفاق ہوا ہے لیکن زبانی یقین دہانی پر ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں تحریری منٹس اور دستخط شدہ یقین دہانی چاہیے، امید ہے کہ ہمارے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔


