ہومتازہ ترینحسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں...

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے، بنگلادیش

ڈھاکہ (لارڈ میڈیا) بنگلادیش نے اعلان کیا ہے کہ جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ان کے حوالے نہیں کرتا، وزیر اعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔ یہ اعلان بنگلادیشی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار اے کے ایم شاہد الکریم نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

شیخ حسینہ واجد 2024 میں عوامی انقلاب کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دیا گیا ہے اور انہیں بنگلادیش میں سزائے موت کا سامنا ہے۔

بنگلادیشی حکومت نے حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت سے متعدد بار باضابطہ درخواست کی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے عمل کو تیز کرے۔

بھارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حوالگی کی درخواست کا قانونی طریقہ کار کے تحت جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شیخ حسینہ نے بھارت سے ورچوئل خطاب میں دسمبر تک بنگلادیش واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں