ہومتازہ ترینچین کے اعلیٰ ترین استغاثہ کی جانب سے ماحولیاتی ضابطے پر عملدرآمد...

چین کے اعلیٰ ترین استغاثہ کی جانب سے ماحولیاتی ضابطے پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ معیار کے مقدمات کی کارروائی کا عزم

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ ترین استغاثہ نے ملک میں نئے نافذ ہونے والے ایکولوجیکل اور انوائرنمنٹل تحفظ کے ضابطے پر اعلیٰ معیار کے مقدمات کی کارروائی کے ذریعے عملدرآمد کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے، جو ایکو لو جیکل اور انوائرنمنٹل نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ عزم اسی روز سامنے آیا جب ایکو لو جیکل اور انوائرنمنٹل تحفظ کا ضابطہ نافذ العمل ہوا، جو چین میں سول کوڈ کے بعد دوسرا قانونی ضابطہ ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹریٹ (ایس پی پی ) نے کہا کہ ملک بھر میں استغاثہ کے حکام نے 2025 سے اب تک ایکو لو جیکل اور انوائرنمنٹل تحفظ سے متعلق عوامی مفاد کے 73 ہزار مقدمات نمٹائے ہیں، جن میں 61 ہزار انتظامی اور 12 ہزار دیوانی مقدمات شامل ہیں۔ ان مقدمات نے عوامی مفاد کے تحفظ اور قانون کی بنیاد پر ماحولیاتی نظم و نسق کے فروغ میں مدد کی ہے۔

ایکو لو جیکل اور انوائرنمنٹل تحفظ کے ضابطے پر عملدرآمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایس پی پی نے ہفتے کے روز 8 نمائندہ مقدمات جاری کیے، جن میں ایکو لو جیکل انوائرنمنٹ کے لیے استغاثہ کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ان مقدمات میں فضائی اور آبی آلودگی پر قابو پانے، ٹھوس فضلے کے انتظام، قابل کاشت اراضی، معدنی وسائل، حیاتیاتی تنوع اور سمندری ماحول کے تحفظ سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

ایس پی پی نے کہا کہ استغاثہ کے حکام ضابطے کے مطابق عوامی مفاد کے لیے استغاثہ کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمات کے معیار اور یکسانیت کو مزید بہتر بنائیں گے اور ماحولیاتی نقصان کے ازالے اور دیوانی عوامی مفاد کے مقدمات کے درمیان رابطہ کاری کو مضبوط کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں