ہومتازہ ترینحکومت جس حب الوطنی کا مطالبہ کرتی ہے، میں ویسا نہیں، ابھیجیت...

حکومت جس حب الوطنی کا مطالبہ کرتی ہے، میں ویسا نہیں، ابھیجیت دیپکے

نیویارک (لارڈ میڈیا) بھارتی کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں قومی سلامتی کا خطرہ قرار دینے پر شدید تنقید کی ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں دیپکے نے کہا کہ وہ محب الوطن ہیں لیکن بھارتی حکومت جس انداز کی حب الوطنی چاہتی ہے وہ اس انداز میں نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں سسٹم کے خلاف آواز اٹھانے اور کاکروچ جنتا پارٹی بنانے پر انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا جس پر انہیں شدید تکلیف ہوئی۔ ابھیجیت دیپکے نے اعلان کیا کہ وہ امریکا سے بھارت واپس جائیں گے تاکہ یہ ثابت کر سکیں کہ وہ محب الوطن ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں