ہومتازہ ترینپاکستان میں پہلی بار انفلوئنسر ایوارڈز کا انعقاد

پاکستان میں پہلی بار انفلوئنسر ایوارڈز کا انعقاد

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کی ڈیجیٹل انڈسٹری میں ایک نیا سنگ میل عبور ہونے جا رہا ہے کیونکہ پہلی مرتبہ ‘پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز’ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس تقریب میں سوشل میڈیا کریئیٹرز اور انفلوئنسرز کو ان کی محنت کے اعتراف میں اعزازات دیے جائیں گے۔

تقریب کی میزبانی مشہور وی لاگ ‘پتن گیر’ کی جوڑی امتل باویجا اور فہد طارق کریں گے۔ امتل باویجا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اس تقریب کے بارے میں خوشخبری سنائی اور کہا کہ وہ اس فیلڈ سے پچھلے آٹھ سالوں سے وابستہ ہیں۔

ایوارڈز کے چیف کیوریٹر طلحہ اسلم نے کہا کہ اس کا مقصد پاکستانی کانٹینٹ انڈسٹری کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ہے۔ تقریب 7 نومبر کو منعقد ہوگی، جس میں 30 سے زائد کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

ایوارڈز کے لیے امیدواروں کا انتخاب الگورتھم کی مدد سے کیا جائے گا، جس کے بعد جیوری کی مختلف مراحل میں امیدواروں کی چھان بین ہوگی۔ حتمی فیصلہ عوامی ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا، جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔

یہ ایوارڈز نہ صرف ڈیجیٹل کریئیٹرز کو اعزاز دیں گے بلکہ پاکستان کا جدید چہرہ عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں