ہومتازہ ترینامریکہ جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی بڑھانے اور محاذ آرائی کو ہوا...

امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی بڑھانے اور محاذ آرائی کو ہوا دینے سے باز رہے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی بڑھانے اور محاذ آرائی کو ہوا دینے سے باز رہے۔

گو جیاکن نے یہ بیان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے 8 اگست کو جاری کئے گئے ایک بیان کے ردعمل میں دیا۔ امریکہ کے اس بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ چین کی جانب سے ہوانگ یان ڈاؤ میں قومی قدرتی محفوظ علاقہ قائم کرنے اور فلپائن کے ماہی گیروں کو ان کے "روایتی ماہی گیری کے علاقے” تک رسائی سے روکنے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے، جیسا کہ 2016 کے ثالثی فیصلے میں درج ہے۔

گو جیاکن نے کہا کہ "ہوانگ یان ڈاؤ ہمیشہ سے چین کا علاقہ رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ میں قومی قدرتی محفوظ علاقہ قائم کرنا اور اس کا انتظام کرنا چین کے خودمختار حقوق میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس معاملے میں انگلی اٹھانے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” جنوبی بحیرہ چین کا ثالثی فیصلہ” غیر قانونی اور بے بنیاد ہے، اس لئے امریکہ کے پاس فلپائن کی حمایت میں بات کرنے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اس غیر قانونی اور غیر موثر "ثالثی فیصلے” کا حوالہ دینا بند کرے اور سمندری معاملات کو چین کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے بہانے کے طور پر استعمال کرنے سے بھی باز رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں