ہومتازہ ترینبرطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلباء کے ویزوں میں تاخیر پر تعاون...

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلباء کے ویزوں میں تاخیر پر تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستانی طلباء کے برطانوی ویزوں میں تاخیر کے مسئلے پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات میں اس اہم مسئلے پر گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات کے دوران پاکستانی طلباء کے ویزوں میں تاخیر کے معاملے پر حکومت کی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سینکڑوں طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ویزوں کے بروقت اجراء میں تاخیر سے تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے لیے قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک میں بہتری کے لیے ایک کمیٹی کام کر رہی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ویزوں کے مسئلے کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دونوں ممالک کے تعلیمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق بیرسٹر عقیل ملک بھی موجود تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں