ہومتازہ ترینربیع الاول کا چاند نظر نہ آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست...

ربیع الاول کا چاند نظر نہ آیا، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں اور اطلاعات کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک تھے۔

کمیٹی نے اعلان کیا کہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ اسپارکو اور محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ 13 اگست کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

اسپارکو کے مطابق 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی اور ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان 32 منٹ کا وقفہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں