ہومتازہ ترینچین میں شدید بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات...

چین میں شدید بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان میں کئی روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور بند ٹوٹنے کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ پنگ ڈنگ شان شہر میں جیا شیان کاؤنٹی میں دریائے بی رو کے کنارے واقع ایک بند بدھ کی شب شدید بارشوں اور بالائی علاقوں کے آبی ذخائر سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑے جانے کے باعث ٹوٹ گیا، جس کے بعد 2 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

بند میں پڑنے والا شگاف 40 میٹر سے زیادہ چوڑا تھا۔ جمعرات کی صبح تک پانی کی سطح میں کمی آئی جبکہ شگاف کو بند کرنے کے لئے مرمت کا کام جاری رہا۔

لوو حہ شہر میں دریا میں سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر 10 دیہات سے 4 ہزار 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

پیر کی سہ پہر سے بدھ کی سہ پہر تک شہر میں اوسطاً 270.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ بارش 434.2 ملی میٹر رہی، جس کے باعث حکام نے سیلاب سے بچاؤ کے لئے اعلیٰ ترین درجے کا ہنگامی ردعمل فعال کر دیا۔

چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے جمعرات کو شدید بارشوں کا زرد انتباہ دوبارہ جاری کرتے ہوئے ہینان اور ہوبے سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں