ہومUncategorizedخوش ترین ممالک کی درجہ بندی میں تضاد، 3 مختلف رپورٹس نے...

خوش ترین ممالک کی درجہ بندی میں تضاد، 3 مختلف رپورٹس نے الگ تصویر دکھا دی

دنیا (لارڈ میڈیا): دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی عالمی رپورٹس نے ایک دلچسپ تصویر پیش کی ہے۔ ایک رپورٹ میں فن لینڈ مسلسل نویں سال پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ایک دوسرے سروے میں انڈونیشیا کو سب سے زیادہ خوش ملک قرار دیا گیا ہے۔ دونوں سروے خوشی کو مختلف انداز سے ناپتے ہیں۔

2026 کی ورلڈ ہیپینس رپورٹ، جو آکسفورڈ یونیورسٹی کے ویلبیئنگ ریسرچ سینٹر نے گیلپ اور اقوام متحدہ کے ادارے کے اشتراک سے جاری کی، 147 ممالک میں لوگوں سے ان کی مجموعی زندگی کے بارے میں رائے لی گئی۔ اس رپورٹ میں فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے اور یہ مسلسل نویں مرتبہ ہے کہ فن لینڈ نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

اس درجہ بندی میں لوگوں سے بنیادی طور پر یہ پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی کو مجموعی طور پر کس مقام پر دیکھتے ہیں۔ اس کے لیے صفر سے 10 تک کی ایک ریٹنگ استعمال کی گئی، جہاں صفر بدترین ممکنہ زندگی اور 10 بہترین ممکنہ زندگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تاہم خوشی کی ایک دوسری تصویر مارچ 2026 میں جاری ہونے والے آئیپسوس ہیپینس انڈیکس نے پیش کی۔ اس سروے میں 29 ممالک کے 23 ہزار 268 بالغ افراد شامل تھے۔ انڈونیشیا میں 85 فیصد لوگوں نے خود کو بہت خوش یا نسبتاً خوش قرار دیا، جس کے باعث وہ اس سروے میں پہلے نمبر پر رہا۔

یہ فرق اس لیے پیدا ہوا کیونکہ ورلڈ ہیپینس رپورٹ یہ نہیں پوچھتی کہ لوگ روزانہ کتنی بار مسکراتے ہیں یا انہیں اس وقت خوشی محسوس ہو رہی ہے یا نہیں۔ آئیپسوس زیادہ براہِ راست یہ پوچھتا ہے کہ لوگ خود کو خوش سمجھتے ہیں یا نہیں۔

خوشی کو جانچنے کا ایک تیسرا طریقہ بھی ہے۔ گیلپ کا گلوبل ایموشنز ریسرچ یہ دیکھتا ہے کہ لوگوں نے گزشتہ روز کیا محسوس کیا۔ اس میں خوشی، مسکرانے یا ہنسنے، اچھی نیند یا آرام، عزت کے ساتھ برتاؤ اور کوئی دلچسپ چیز سیکھنے جیسے مثبت تجربات شامل ہیں، جبکہ پریشانی، ذہنی دباؤ، اداسی، غصے اور جسمانی تکلیف جیسے منفی احساسات بھی دیکھے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2006 سے 2010 کے عرصے کے مقابلے میں دنیا کے 79 ممالک میں لوگوں کی زندگی کے بارے میں مجموعی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس میں وسطی اور مشرقی یورپ کے ممالک کا کردار خاص طور پر نمایاں رہا۔

آئیپسوس کے مطابق خوشی کی سب سے اہم وجوہات میں خود کو دوسروں کی نظر میں اہم، قابلِ قدر یا محبوب محسوس کرنا شامل ہے، جبکہ خاندان اور بچوں کے ساتھ تعلقات بھی خوشی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے برعکس مالی حالات لوگوں میں ناخوشی پیدا کرنے والی بڑی وجوہات میں شامل رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں