ممبئی (لارڈ میڈیا): بولی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور نئی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان مبینہ تعلقات کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ حالانکہ دونوں نے رومانوی تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
کومل رانی سوارنکر بالی ووڈ میں نئی انٹری لینے والی اداکارہ ہیں، جن کا تعلق اتر پردیش سے بتایا جاتا ہے۔ ان کا نام گووندا کی آنے والی فلم ‘روپا’ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔
کومل سوشل میڈیا پر بھی فعال ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہے۔ وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کومل کے ساتھ ان کے نظر آنے پر طنزیہ انداز میں کہاوت کا حوالہ دیا، جس سے قیاس آرائیوں میں تیزی آئی۔ تاہم، سنیتا کے اس ردعمل کو رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں سمجھا جا سکتا۔
گووندا نے کومل کے ساتھ افیئر کی خبروں پر کہا کہ ان کا نام اکثر ہیروئنز کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے اور یہ ان کے لئے حیران کن نہیں۔ کومل نے اب تک اس معاملے پر کوئی واضح بیان نہیں دیا ہے۔


