ہومتازہ ترینچین میں نئی توانائی گاڑیوں کی ماہانہ فروخت کا حصہ پہلی بار...

چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی ماہانہ فروخت کا حصہ پہلی بار 60 فیصد سے تجاوز کر گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت پہلی بار نئی گاڑیوں کی کل فروخت کے 60 فیصد سے زیادہ رہی۔ بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بھی ان گاڑیوں کی مجموعی فروخت کا حصہ 50 فیصد سے تجاوز کر گیا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق صرف جولائی میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار 15 لاکھ 70 ہزار سے زائد جبکہ فروخت 15 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ رہی۔ پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.8 فیصد اور فروخت میں 23.7 فیصد اضافہ ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں