ہومUncategorizedملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست...

ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو بند رہیں گے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) ملک بھر میں رواں ہفتے بینکس اور مالیاتی ادارے 14، 15 اور 16 اگست کو 3 دن بند رہیں گے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مالیاتی ادارے بند ہوں گے۔

سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بینکس 14 اگست کو عام تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ویک آف ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان دنوں میں بینکس اور مالیاتی اداروں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن سروسز آپریشنل رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں