ہومUncategorizedکراچی میں 6 سیاروں کا نایاب مشاہدہ

کراچی میں 6 سیاروں کا نایاب مشاہدہ

کراچی (لارڈ میڈیا) آج آسمان پر 6 سیاروں کا نایاب مشاہدہ کیا گیا۔ ماہرین سپارکو کے مطابق مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون طلوع آفتاب سے قبل ایک ساتھ دکھائی دیے۔

یہ منظر سورج نکلنے سے 45 سے 60 منٹ قبل مشرقی افق پر دیکھا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ مریخ، زحل اور مشتری کو بغیر کسی آلے کے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ عطارد افق کے انتہائی قریب تھا۔

یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی ضرورت پڑی۔ ماہرین کے مطابق سیاروں کا ایک قطار میں نظر آنا محض نظر کا زاویہ ہے جب کہ خلا میں یہ سیارے ایک لائن میں نہیں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں