ہومUncategorizedنادرا کی شہریوں کیلئے شناختی کارڈ اور دیگر سروسز آسان بنانے کے...

نادرا کی شہریوں کیلئے شناختی کارڈ اور دیگر سروسز آسان بنانے کے لیے اے ٹی ایم طرز کی مشین متعارف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) نادرا نے شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سروسز کی فراہمی کو مزید آسان بنانے کے لیے اے ٹی ایم طرز کی مشین متعارف کروا دی ہے۔ ان مشینوں کے ذریعے شناختی کارڈ کا حصول، تجدید اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت دیگر خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ان مشینوں کو سیلف سروس کیاسک کہا جاتا ہے جو استعمال میں آسان ہیں۔ صارفین کو اپنی شناخت کی تصدیق کرنی ہوتی ہے اور مطلوبہ سروس منتخب کرنی ہوتی ہے۔ مشین خودکار طور پر اگلے مراحل کی رہنمائی کرتی ہے۔

نادرا کے ترجمان سید شباحت علی نے بتایا ہے کہ 65 سے 70 فیصد لوگ ان خودکار مشینوں کے ذریعے بغیر کسی رش کے اپنی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں