اسلام آباد (لارڈ میڈیا): محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 13 سے 15 اگست کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش متوقع ہے۔ اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کی توقع ہے۔
محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔


