ہومتازہ ترینامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب پر فضائی دفاعی نظام کی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب پر فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سکیورٹی کے پیش نظر نیو جرسی میں ان کے نجی گالف کلب کے اطراف فضائی دفاعی نظام تعینات کر دیا گیا ہے۔ امریکی دفاعی ویب سائٹ دی وار زون کے مطابق یہ اقدام ایران کی جانب سے ممکنہ ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

نیو جرسی کے علاقے بیڈمنسٹر میں ٹرمپ کے گالف کلب کی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر میں فضائی دفاعی نظام واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر اس وقت کے ہیں جب صدر ٹرمپ گالف کلب میں موجود تھے اور وہاں ایک گالف ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ جاری تھا۔

امریکی دفاعی ویب سائٹ کے مطابق فوٹیج میں ٹرمپ کے پس منظر میں ایونجر ایئر ڈیفنس سسٹم اور سینٹینل ایئر ڈیفنس ریڈار نظر آ رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ان ویڈیوز اور تصاویر کی اصلیت کی تصدیق کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کی موجودگی کے دوران گالف کلب کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

ٹرمپ کی سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال اس وقت مزید نمایاں ہوگئی جب عارضی نو فلائی زون میں دو سویلین طیارے داخل ہوگئے۔ نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے مطابق ایف-16 لڑاکا طیاروں نے دونوں طیاروں کو روکا اور انہیں بحفاظت ممنوعہ فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔

نورڈا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پائلٹس پر زور دیا کہ وہ ہر پرواز سے قبل فضائی حدود سے متعلق تازہ ترین سرکاری ہدایات کا لازمی جائزہ لیا کریں۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں سویلین طیارے ٹرمپ کے نجی گالف کلب کے قریب موجود تھے، جہاں صدر نے ہفتے کے اختتام پر قیام کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں