نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت کی ریاست بہار میں ہندو انتہاپسند عناصر کی جانب سے مسیحی برادری کو سماجی بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسیحی خاندانوں پر ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈال رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بہار میں مسیحی برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹوں اور سماجی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہندو انتہاپسندوں نے کہا ہے کہ وہ کسی مسلم یا عیسائی کو نہیں مانتے اور انہیں یہاں نہیں رہنے دیں گے۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور نفرت و تقسیم کے حربے بی جے پی کی مذموم سیاسی عزائم کا حصہ ہیں۔ بی جے پی نے ہندوتوا کے زیر اثر بھارت میں اقلیتوں کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔


