ہومتازہ ترینتائیوان کوئی ملک نہیں اور اس کے "قومی وقار" نام کی کوئی...

تائیوان کوئی ملک نہیں اور اس کے "قومی وقار” نام کی کوئی چیز نہیں، جاپان میں چینی سفارتخانے کا ردعمل

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان میں چینی سفارتخانے نے جاپان میں تائیوان کے نام نہاد نمائندے کی جانب سے دیئے گئے بیان پر پیر کے روز اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تائیوان کوئی ملک نہیں ہے اور اس کے "قومی وقار” نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ عالمی برادری میں تسلیم شدہ موقف ہے۔

تائیوان کے نام نہاد نمائندے نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ تائیوان کے قومی وقار اور حیثیت کو جان بوجھ کر کم کیا جا رہا ہے جو افسوسناک اور مایوس کن ہے اور اس معاملے پر باقاعدہ احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ہر جگہ غیر ضروری مداخلت کرکے توجہ حاصل کرنے کی کوشش سے تائیوان صرف اپنی ہی بدنامی کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں تائیوان کے خطے کے لئے واحد حوالہ یہ ہے کہ "تائیوان، چین کا صوبہ ہے”۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں