ہومتازہ ترینملک بھر کے بجلی صارفین پر 23 ارب روپے کا اضافی بوجھ...

ملک بھر کے بجلی صارفین پر 23 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ میں ختم ہونے کے قریب ہے جس کے بعد اگلے ماہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا ہے۔ تاہم اس ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی اور اپریل تا جون 2026 کی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کیا جائے، جو تقریبا ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔ تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہو گا، یہ فیصلہ نیپرا کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں