ہومتازہ ترینآئی پی ایل کا دباؤ، بھارتی کھلاڑی انجری کے باوجود کھیلنے پر...

آئی پی ایل کا دباؤ، بھارتی کھلاڑی انجری کے باوجود کھیلنے پر مجبور

بینگلور (لارڈ میڈیا) بھارتی کرکٹ میں آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کی انجریز کے باعث قومی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس کے ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑی فرنچائزز اور مالی دباؤ کے باعث انجری کے باوجود آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں، جس سے ان کی بحالی اور قومی ٹیم میں واپسی مشکل ہوجاتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلسل کرکٹ اور بڑھتا جسمانی بوجھ، خاص طور پر عمر رسیدہ کھلاڑیوں میں اوور یوز اور اسٹریس انجریز کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ کھلاڑی تکلیف برداشت کرکے آئی پی ایل میں کھیلتے ہیں اور پھر بحالی کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس پہنچتے ہیں، جہاں فزیو تھراپسٹس کو ان کی صحت بحال کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل کئی اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہا ہے۔ سائی سدرشن کے علاوہ جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر بھی انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔ اس صورتحال نے فرنچائز کرکٹ اور قومی ٹیم کی ضروریات کے درمیان توازن پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں