اسلام آباد (لارڈ میڈیا) کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فراہم کردہ بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب ہے۔ بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو جائے گی، جس کے بعد اگلے ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل رہا ہے، جو جون 2026 سے جاری اس ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت کے بعد اگست میں ختم ہو جائے گا۔ اپریل تا جون 2026 کی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔
اس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دی ہے کہ بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کیا جائے، جو تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔ تاہم، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہوگا، اس کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔


