ہومتازہ ترینپاکستانی قوم کو کیڑے مکوڑے اور کاکروچ کہا جا رہا ہے، سلمان...

پاکستانی قوم کو کیڑے مکوڑے اور کاکروچ کہا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو کیڑے مکوڑے اور کاکروچ کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جا رہی، جس سے قوم کو دانستہ طیش دلایا جا رہا ہے اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کا عارضہ لاحق ہے اور ان کی صحت ٹھیک ہو چکی ہے، مگر ان کے ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر سے متعلق تصدیق ضروری ہے اور ذاتی معالجین کو رسائی دی جانی چاہیے کیونکہ وہ باہر آکر کوئی سیاسی بات نہیں کرتے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں