ہومتازہ تریننیتن یاہو کا غزہ سے فوج نہ ہٹانے کا اعلان

نیتن یاہو کا غزہ سے فوج نہ ہٹانے کا اعلان

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پندرہ نکاتی دستاویز کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ سے اس وقت تک نہیں ہٹے گی جب تک حماس کے تمام ہتھیار ختم نہ ہو جائیں۔

نیتن یاہو کے اس موقف کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی ناراضی کا خدشہ ہے، جو غزہ میں امن معاہدے کے خواہش مند ہیں۔ ٹرمپ کی ٹیم نے حماس کے مکمل ہتھیار ڈالنے کا معاہدہ کیا تھا، جس میں اسرائیلی فوج کے انخلا کی شرط شامل تھی۔

حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ معاہدے پر قائم ہے اور امید کرتی ہے کہ امریکی بورڈ آف پیس نیتن یاہو پر دباؤ ڈالے گا۔ امریکی ایلچی نکولے ملاڈینوف نے کہا کہ حماس کے ہتھیاروں کے خاتمے کی تصدیق کے بعد اسرائیل غزہ سے نکل جائے گا۔

سی این این کے مطابق، نیتن یاہو کی جانب سے امریکی موقف کی مخالفت کی اصل وجہ آئندہ انتخابات ہیں۔ نیتن یاہو کو اپنی سیاسی حمایت کے لیے انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کی ضرورت ہے، جو امن منصوبے پر نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنا رہی تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں