ہومتازہ ترینبرطانیہ میں گرمی کا نیا ریکارڈ، بلیو الرٹ جاری

برطانیہ میں گرمی کا نیا ریکارڈ، بلیو الرٹ جاری

لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعرات کو ایسٹ اینگلیا اور ساؤتھ ایسٹ کے علاقوں میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1995 میں برطانیہ میں 34 دن ایسے تھے جب درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا، لیکن 2026 میں یہ تعداد 35 دن ہو چکی ہے۔ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے لندن، ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، یارکشائر اور ہمبر کے لیے بلیو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

شدید گرمی کے ساتھ برطانیہ میں خشک سالی کی صورتحال بھی برقرار ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، گرمی کی موجودہ لہر نے برطانیہ میں غیر معمولی گرم موسم کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں