لاہور (لارڈ میڈیا) پولیس نے کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی کینٹ انوسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی عاطف اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ریسپانس کرتے ہوئے کارروائی کی۔
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ بچیاں دوکان پر گئی تھیں جب محلے کے دکاندار عاشق نے انہیں ورغلا کر دوکان کے اندر زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔ محمد لطیف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
قائم مقام ایس پی کینٹ انوسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی عاطف اقبال اور پولیس ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ بچوں و خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


