اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ خطے میں امن کی ضمانت فراہم کرے گا، اراکین پارلیمنٹ نے اس معاہدے کو تینوں ممالک کے مفاد میں قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ خطے میں سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، اس معاہدے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دفاعی معاہدے کو امن، سلامتی اور استحکام کا تاریخی سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں یہ معاہدہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے معاہدے کو تینوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا، جبکہ شزا فاطمہ نے امن کی راہیں ہموار ہونے پر سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر فضل چوہدری نے کہا کہ اس معاہدے سے خطے میں دائمی امن کی بنیاد رکھی گئی ہے، جبکہ وزیر امور کشمیر امیر مقام نے اسے مسلم امہ کے مفاد میں قرار دیا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ یہ معاہدہ امت مسلمہ کو نئی امید دیگا، جبکہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ برادر ممالک کے درمیان معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد کی بنیاد ہے۔


