ہومتازہ ترینایف آئی اے نے جعلی امریکی کارڈ پر سعودی ویزا لینے والا...

ایف آئی اے نے جعلی امریکی کارڈ پر سعودی ویزا لینے والا مسافر آف لوڈ کردیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کی بنیاد پر سعودی عرب کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز PK-841 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر، جو ضلع پشاور سے تعلق رکھتا ہے، کو روک لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کے ذریعے سعودی عرب کا ٹورسٹ ویزا حاصل کیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے حسین نامی ایجنٹ کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کر کے ویزا حاصل کیا۔ ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں