علی پور (لارڈ میڈیا): تھانہ سیت پور کی حدود موضع لتی میں امام مسجد نے 8 سالہ بچی سے مسجد کے اندر زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے والد کے مطابق ملزم نے مسجد کی صفائی کے بہانے بچی کو واش روم تک لے جا کر برہنہ کرکے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔
بچی کے والد کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا۔
تھانہ سیت پور پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376 ت پ اور 511 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔


