ہومUncategorizedمریم نواز کا پنجاب میں صفائی نظام کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

مریم نواز کا پنجاب میں صفائی نظام کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں صفائی نظام کی بہتری کے لیے سخت مانیٹرنگ اور ورکرز کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مارکیٹوں اور کمرشل ایریاز میں یکساں ڈسٹ بن اور ویسٹ کلیکشن کے اوقات کار مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بتایا کہ صبح 5 بجے مرکزی سڑکوں کی صفائی اور خالی پلاٹوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا بھی حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے ورکرز کو ہر ماہ کی 5 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کمپنیوں سے ماہانہ رپورٹ طلب کی ہے۔

اجلاس میں اے ڈی سی سوشل سروسز کو صفائی مانیٹرنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مریم نواز نے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے گرد صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریلوے ٹریک اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی پر بھی زور دیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو کنٹریکٹرز سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور فیلڈ مانیٹرنگ افسران کے لیے یکساں یونیفارم کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے سے پہلے 24 گھنٹے میں بہتری لانے کی مہلت دی جائے۔

اجلاس میں لاہور، خانیوال، اوکاڑہ، اٹک، قصور اور مری کی کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ فیصل آباد، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سات روز بعد دوبارہ اجلاس طلب کرلیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں