ہومتازہ ترینپاکستان کا سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان کا سوڈان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

نیویارک (لارڈ میڈیا): پاکستان نے سوڈان کے تمام فریقین سے فوری اور مستقل جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ سوڈان کے جنوبی علاقوں میں بگڑتی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے اور فریقین کو تجدید شدہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنا چاہیے۔

عاصم افتخار احمد نے جمہوری انتقالِ اقتدار کی کامیابی کے لئے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انعقاد کے لئے ضروری تقاضے ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں، جنہیں پُر کرنا ضروری ہے۔

پاکستانی مندوب نے جنوبی سوڈان کے مختلف علاقوں میں بڑھتی سیاسی کشیدگی اور بین القبائلی تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین فوری جنگ بندی پر عمل کریں اور مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کا مشن جنوبی سوڈان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس وقت 9,176 فوجی اہلکار تعینات ہیں جبکہ منظور شدہ تعداد 12,500 ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این مشن کی منظور شدہ فوجی استعداد کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں