ہومتازہ ترینمحسن نقوی نے سیف سٹی توسیعی منصوبہ 30 ستمبر تک مکمل کرنے...

محسن نقوی نے سیف سٹی توسیعی منصوبہ 30 ستمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیف سٹی توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور نئے کیمروں کی تنصیب کا بھی 85 فیصد مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت 415 کلومیٹر آپٹیکل فائبر بچھائی گئی ہے اور ڈیٹا سینٹر، سائبر آرکیٹیکچر اور سائبر سکیورٹی پر بھی تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

محسن نقوی نے ہدایت دی کہ سیف سٹی توسیعی منصوبہ 30 ستمبر تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد سیف سٹی کے جدید فیوژن سینٹر کو تین ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا عزم اسلام آباد سیف سٹی کو جدید، سمارٹ اور عالمی معیار کا ادارہ بنانا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی نظام شہریوں کے تحفظ، مؤثر نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیف سٹی بل کو حتمی شکل دے کر جلد از جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، سیف سٹی کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں