مظفر آباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پونچھ اور پلندری میں 10 اگست کو ہونے والی پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ امن و امان سے متعلق تحفظات، بعض سیاسی شخصیات کی درخواستوں اور اداروں کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ضلع پونچھ اور پلندری کی پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع باغ کے تین اور ضلع حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔
ملتوی شدہ حلقوں کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔


