ہومتازہ ترینپاکستانی ذائقوں اور یوننان کی کافی نے دیان چھی کافی کارنیوال میں...

پاکستانی ذائقوں اور یوننان کی کافی نے دیان چھی کافی کارنیوال میں چین پاکستان تعلقات کو مضبوط بنادیا

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): عبید اللہ، پاکستانی نمائش کنندہ

میں پاکستان کی نمائندگی کرنے یہاں آیا ہوں۔ چین کے علاقے چھینگ گونگ میں ہمارا ایک ریسٹورنٹ ہے۔ ہم گھر میں اپنے ہاتھ سے تیار کی گئی کچھ مصنوعات یہاں لائے ہیں۔ آپ یہاں ہماری مختلف مصنوعات دیکھ سکتے ہیں جن میں ہاتھ سے تیار کی گئی اشیا بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہم گول گپہ جیسے پاکستانی کھانے بھی لائے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ چکن کباب، چکن بریانی اور سموسے بھی ہیں۔

ہم اس میلے میں پاکستان کی نمائندگی اس لئے بھی کر رہے ہیں کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ یہ یوننان کا بہت مشہور میلہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم بھی اس تقریب سے لطف اندوز ہوں گے اور چینی دوست بھی ہمارے ساتھ خوشی کا یہ موقع بانٹیں گے۔ میں یہاں پہلی بار نمائندگی کرنے آیا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آئندہ میں اس کے بارے میں مزید جان سکوں گا۔ توقع ہے کہ مستقبل میں ہمیں اس سے بھی بہتر تجربہ حاصل ہوگا۔

مجھے اس ایونٹ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ ہم یہاں چینی ثقافت کو جاننے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم یہاں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔ اس طرح ہم ثقافتی تبادلوں کے ساتھ ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ یہ ثقافتی تبادلہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط، باہمی اعتماد اور خوشگوار تعلقات استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔‘

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں