ہومتازہ ترینلندن میں پاکستانیوں کیلئے جائیداد کی براہِ راست ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت...

لندن میں پاکستانیوں کیلئے جائیداد کی براہِ راست ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت شروع

لندن (لارڈ میڈیا): پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں جائیداد کی براہِ راست ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت اب ہائی کمیشن میں بھی دستیاب ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم کے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے وژن کے تحت کیا گیا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس جدید نظام کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی منتقلی کے لئے پاور آف اٹارنی، کسی تیسرے فریق یا ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

بیان کے مطابق جائیداد کی منتقلی کا پورا عمل براہِ راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے، جو نہ صرف شفاف اور محفوظ ہے بلکہ تیز رفتار اور کم خرچ بھی ثابت ہوتا ہے۔

ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے اوورسیز پاکستانیوں کو جائیداد کی منتقلی کے لئے پاکستان کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، جس سے وقت اور اخراجات میں نمایاں بچت ہوگی۔ مسٹر فضل اور ان کے اہلِ خانہ کی جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو نظام کی مؤثر کارکردگی کا عملی مظہر ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی براہِ راست اور ڈیجیٹل منتقلی کے عمل میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں