ہومتازہ تریناسلام آباد ہائیکورٹ کا قومی کرکٹرز کی مالی تفصیلات جاری کرنے کا...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا قومی کرکٹرز کی مالی تفصیلات جاری کرنے کا حکم معطل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پی سی بی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انفارمیشن کمیشن کے 9 جولائی کے فیصلے کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا ہے۔

عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری کاشف شہزاد اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ پی سی بی کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ طلب کردہ معلومات میں انفرادی شخصیات کی ذاتی مالی معلومات اور کانفیڈینشل معاہدوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل درآمد روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں