ہوماہم ترینپاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر...

پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بات اسلام آباد میں منعقدہ 10 ویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں کہی گئی جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایرانی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد اتابک نے کی۔ اجلاس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت کو بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم کیا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات اور نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا اور سرحدی لاجسٹکس، کسٹمز اور کارگو نقل و حرکت میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر قرار دیا۔

ایرانی وزیر تجارت محمد اتابک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور اس دوستی کو پائیدار معاشی شراکت داری میں بدلنا ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارت اور معیشت کی بہتری کے لیے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں