واشنگٹن (لارڈ میڈیا): واشنگٹن کے مضافات میں جنگلاتی آگ نے تیسرے دن بھی کم از کم 700 عمارتوں کو خاکستر کر دیا ہے اور 64 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں آگ کو امریکا میں اولین ترجیح کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ خشک سالی کا شکار پیسیفک نارتھ ویسٹ میں کئی ہفتوں سے وسیع پیمانے پر جنگلاتی آگ جل رہی ہے جس سے وسیع خطہ میں ہوا کا معیار خراب ہو رہا ہے۔
شہر کے شمالی کنارے پر ہفتے کے روز بھڑکنے والی آگ کے بعد سے واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں 8,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ جل گیا ہے۔
فائر زون کی ویڈیو فوٹیج میں درختوں کی چوٹیوں سے دھوئیں کے ایک میل لمبے ستون کو دکھایا گیا جبکہ ہوائی جہاز کے ٹینکرز سرخ رنگ کے کیمیکل سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔


