تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی انفرااسٹرکچر پر حملہ کیا گیا تو اس کے نتائج صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی حاکمانہ نظام اور مغربی عالمی نظام کو شدید نقصان پہنچے گا۔ محمد مخبر نے کہا کہ امریکا فوجی طاقت کی بنیاد پر معاملات کا جائزہ لیتا ہے جبکہ ایران تاریخ کی منطق اور طویل المدتی حقائق کے مطابق جواب دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے بنیادی انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے تو اس کے اثرات میدان جنگ سے باہر بھی محسوس کیے جائیں گے اور مغربی طاقتوں کی جانب سے گزشتہ ڈھائی سو برس میں قائم کیا گیا عالمی نظام تباہ ہو جائے گا۔
محمد مخبر نے بیان دیا کہ جب اس نظام کے بنیادی ستون گر جائیں گے تو نہ قیادت کے لیے کوئی مؤثر کمانڈ سینٹر باقی رہے گا اور نہ ہی استحصال اور لوٹ مار کے لیے کوئی عالمی منڈی موجود ہوگی۔


