ہومتازہ تریناوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا اعلان

اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا اعلان

ویانا (لارڈ میڈیا): اوپیک پلس نے ستمبر 2026 سے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی منڈی کی صورتحال اور طلب و رسد کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جبکہ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے جب اوپیک پلس نے پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اوپیک پلس کے سات بنیادی رکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان نے اس پر اتفاق کیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی 2023 میں طے پانے والی 16 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ رضاکارانہ کٹوتی کو مرحلہ وار ختم کرنے کا آخری مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔

خلیجی خطے، روس اور قازقستان سے تیل کی برآمدات ایران اور یوکرین کی جنگوں کے باعث متاثر رہیں، جس کی وجہ سے اوپیک پلس کی جانب سے کیے گئے بیشتر ماہانہ پیداواری اضافوں کا عالمی منڈی پر محدود اثر پڑا۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں اکتوبر سے دسمبر 2026 کے لیے کسی حکمت عملی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ توانائی کے تجزیہ کار جارج لیون کے مطابق، اوپیک پلس نے رضاکارانہ کٹوتیوں کو مکمل ختم کر دیا ہے اور اب تنظیم کے لیے برآمدات معمول پر لانے کے بعد اضافی رسد کو منظم کرنا چیلنج ہوگا۔

اوپیک پلس کی مشترکہ وزارتی نگرانی کمیٹی نے ایران پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ستمبر کے اضافے کے باوجود 2022 میں نافذ کی گئی تقریباً 20 لاکھ بیرل یومیہ کی کٹوتی بدستور برقرار رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں