ہوماہم ترینخیبرپختونخوا میں آپریشن 11 گرج ، خوارج کی ہلاکتیں اوربھاری نقصان

خیبرپختونخوا میں آپریشن 11 گرج ، خوارج کی ہلاکتیں اوربھاری نقصان

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں متعدد خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سہولت کاروں کو بھی پکڑا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ باجوڑ کے علاقے شاکرو میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد خوارج کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کیا اور زمین و کوارڈ کاپٹر کی مدد سے دہشت گردوں کو مقامی آبادی سے بھاگنے پر مجبور کیا۔ کارروائیوں میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے پر توجہ دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور خیبر پختونخوا میں امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں