ہومتازہ ترینسسٹم بدلنا ہے تو پی سی بی سے شروع کریں، خواجہ آصف

سسٹم بدلنا ہے تو پی سی بی سے شروع کریں، خواجہ آصف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلی لانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں کہا کہ نقوی صاحب، سسٹم بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اور ہونے بھی چاہییں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نمونے کے طور پر پی سی بی میں کوئی انقلاب لائیں، کیونکہ کرکٹ کے شائقین پی سی بی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی سی بی میں تو اقتدار کُل آپ کے پاس ہے، نہ وزیر اعظم ہے، نہ پارلیمنٹ ہے اور نہ کوئی فرسودہ سیاسی نظام رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملک کا موجودہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے اور اس کے لیے کچھ سوچنا پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں